Book - حدیث 3938

كِتَابُ الْفِتَنِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ، قَالَ: أَصَبْنَا غَنَمًا لِلْعَدُوِّ فَانْتَهَبْنَاهَا، فَنَصَبْنَا قُدُورَنَا، فَمَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْقُدُورِ، فَأَمَرَ بِهَا فَأُكْفِئَتْ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ النُّهْبَةَ لَا تَحِلُّ»

ترجمہ Book - حدیث 3938

کتاب: فتنہ و آزمائش سے متعلق احکام و مسائل باب: زبردستی مال چھیننے (لوٹنے) کی ممانعت کا بیان حضرت ثعلبہ بن حَکم ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: دشمن کی کچھ بکریاں ہمارے ساتھ لگیں، وہ ہم نے لوٹ لیں اور ہانڈیاں چڑھا دیں۔ نبی ﷺ ہانڈیوں کے پاس سے گزرے تو انہیں اُلٹ دینے کا حکم دیا، چنانچہ وہ الٹا دی گئیں۔ پھر آپ نے فرمایا: لُوٹ حلال نہیں۔
تشریح : 1۔غنیمت کا مال تقسیم ہونے سے پہلے استعمال کرنا جائز نہیں۔ 2۔کسی جرم کی مالی سزا دینا جائز ہے۔ 1۔غنیمت کا مال تقسیم ہونے سے پہلے استعمال کرنا جائز نہیں۔ 2۔کسی جرم کی مالی سزا دینا جائز ہے۔