Book - حدیث 3915

كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا بَابُ عَلَامَ تُعَبَّرُ بِهِ الرُّؤْيَا؟ ضعیف حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اعْتَبِرُوهَا بِأَسْمَائِهَا، وَكَنُّوهَا بِكُنَاهَا، وَالرُّؤْيَا لِأَوَّلِ عَابِرٍ»

ترجمہ Book - حدیث 3915

کتاب: خوابوں کی تعبیر سے متعلق آداب و احکام باب: خواب کی تعبیر کس بنیاد پر کی جائے؟ حضرت انس بن مالک سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: خوابوں کو ان (میں نظر آنے والی چیزوں) کے ناموں سے سمجھو، اور چیزوں کی کنیتوں سے ان کے کنایات (واشارات) سمجھو، اور خواب پہلے تعبیر کرنے والے کے لیے ہے۔
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔ بنا بریں خواب کہ وہ تعبیر صحیح ہونا جو سب سے پہلے بیان کی جائے ضروری نہیں جیسے سابقہ حدیث کے فوائد میں تفصیل گزرچکی ہے۔واللہ اعلم۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قراردیا ہے۔ بنا بریں خواب کہ وہ تعبیر صحیح ہونا جو سب سے پہلے بیان کی جائے ضروری نہیں جیسے سابقہ حدیث کے فوائد میں تفصیل گزرچکی ہے۔واللہ اعلم۔