Book - حدیث 3910

كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا بَابُ مَنْ رَأَى رُؤْيَا يَكْرَهُهَا صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنِ الْعُمَرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ رُؤْيَا يَكْرَهُهَا، فَلْيَتَحَوَّلْ وَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا، وَلْيَسْأَلِ اللَّهَ مِنْ خَيْرِهَا، وَلْيَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّهَا»

ترجمہ Book - حدیث 3910

کتاب: خوابوں کی تعبیر سے متعلق آداب و احکام باب: جو شخص برا خواب دیکھے( وہ کیا کرے؟) حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب کسی کو ایسا خواب آئے جو اسے برا لگے تو اسے چاہیے کہ کروٹ بدل لے اور بائیں طرف تین بار تھوک دے۔ اور اللہ تعالیٰ سے اس خواب کی بہتری کا سوال کرے اور اس کے شر سے (اللہ کی) پناہ مانگے۔
تشریح : 1۔ برا خواب شیطان ک شر سے ہوتا ہے اس لیے اس سے حاصل ہونے والی پریشانی کا علاج (اعوذ بالله) پڑھنا ہے۔ 2۔ بائیں طرف تھتکارنے میں یہی حکمت ہے کہ بائیں طرف شیطان سے مناسبت رکھتی ہے وہ اس طرف سے آکر دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔ 3۔کروٹ بدلنا جسمانی حالت میں ظاہری تبدیلی ہے۔جس میں اللہ سے اس کی رحمت کی امید اور درخواست کا اظہار ہے کہ اللہ پریشانہ کی حالت تبدیل فرماکر اطمینان قلب عطا فرمادے۔ 1۔ برا خواب شیطان ک شر سے ہوتا ہے اس لیے اس سے حاصل ہونے والی پریشانی کا علاج (اعوذ بالله) پڑھنا ہے۔ 2۔ بائیں طرف تھتکارنے میں یہی حکمت ہے کہ بائیں طرف شیطان سے مناسبت رکھتی ہے وہ اس طرف سے آکر دل میں وسوسے ڈالتا ہے۔ 3۔کروٹ بدلنا جسمانی حالت میں ظاہری تبدیلی ہے۔جس میں اللہ سے اس کی رحمت کی امید اور درخواست کا اظہار ہے کہ اللہ پریشانہ کی حالت تبدیل فرماکر اطمینان قلب عطا فرمادے۔