Book - حدیث 3898

كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ قَوْلِ اللَّهِ سُبْحَانَهُ: {لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ} [يونس: 64] ، قَالَ: «هِيَ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ، يَرَاهَا الْمُسْلِمُ، أَوْ تُرَى لَهُ»

ترجمہ Book - حدیث 3898

کتاب: خوابوں کی تعبیر سے متعلق آداب و احکام باب: مسلمان کا خود یا کسی اور کا اس کےلیے اچھا خواب دیکھنا حضرت عبادہ بن صامت ؓا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے متعلق دریافت کیا: (لَهُمُ ٱلْبُشْرَ‌ىٰ فِى ٱلْحَيَو‌ٰةِ ٱلدُّنْيَا وَفِى ٱلْءَاخِرَ‌ةِ) ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اور آخرت میں بھی۔ تو آپ نے فرمایا: اس سے مراد اچھا خواب ہے جو مسلمان دیکھتا ہے، یا اس کے لیے دیکھا جاتا ہے۔
تشریح : 1۔اچھا خواب اپنے بارے میں بھی ہوسکتاہے۔اور کسی دوسرے مسلمان کے بارے میں بھی دونوں صورتوں میں یہ خوشخبری ہے۔مثلا ایک آدمی دیکھتا ہے کہ وہ کعبہ کا طواف کررہا ہے۔ یہ اس کا اپنے بارے میں خواب ہے۔ یا دیکھتا ہے کہ اس کا والد طواف کررہا ہے تو یہ اس کے والد کےبارے میں خوشخبری ہے ۔2۔آخرت میں مومن کو جنت میں داخلے کی خوشخبری ملے گی۔۔یہ روح قبض ہوتے وقت بھی ملتی ہے۔ اور قبر کے سوالات کے بعد بھی ملتی ہے۔دایئں ہاتھ میں اعمال نامہ ملنا بھی خوشخبری ہوگی۔اعمال کاوزن ہوتے وقت نیکیوں کے پلڑے کا بھاری ہوجانا بھی خوشخبری۔3۔فوت شدہ کواچھی حالت میں دیکھنا بھی خوش خبری ہے۔ 1۔اچھا خواب اپنے بارے میں بھی ہوسکتاہے۔اور کسی دوسرے مسلمان کے بارے میں بھی دونوں صورتوں میں یہ خوشخبری ہے۔مثلا ایک آدمی دیکھتا ہے کہ وہ کعبہ کا طواف کررہا ہے۔ یہ اس کا اپنے بارے میں خواب ہے۔ یا دیکھتا ہے کہ اس کا والد طواف کررہا ہے تو یہ اس کے والد کےبارے میں خوشخبری ہے ۔2۔آخرت میں مومن کو جنت میں داخلے کی خوشخبری ملے گی۔۔یہ روح قبض ہوتے وقت بھی ملتی ہے۔ اور قبر کے سوالات کے بعد بھی ملتی ہے۔دایئں ہاتھ میں اعمال نامہ ملنا بھی خوشخبری ہوگی۔اعمال کاوزن ہوتے وقت نیکیوں کے پلڑے کا بھاری ہوجانا بھی خوشخبری۔3۔فوت شدہ کواچھی حالت میں دیکھنا بھی خوش خبری ہے۔