Book - حدیث 3895

كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا بَابُ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى قَالَ: أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «رُؤْيَا الرَّجُلِ الْمُسْلِمِ الصَّالِحِ، جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ»

ترجمہ Book - حدیث 3895

کتاب: خوابوں کی تعبیر سے متعلق آداب و احکام باب: مسلمان کا خود یا کسی اور کا اس کےلیے اچھا خواب دیکھنا حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: مسلمان نیک آدمی کا خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔
تشریح : ممکن ہے اس حدیث سے ادنیٰ درجے کا مومن کا خواب مراد ہو اور پہلی حدیث میں اعلیٰ درجے کے مومن کا خواب۔ادنیٰ درجے کے خواب میں اس کے اپنے خیالات کا دخل زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے اس کے بعینہ پورا ہونے کا امکان نسبتاً کم ہوتا ہے۔واللہ اعلم۔ ممکن ہے اس حدیث سے ادنیٰ درجے کا مومن کا خواب مراد ہو اور پہلی حدیث میں اعلیٰ درجے کے مومن کا خواب۔ادنیٰ درجے کے خواب میں اس کے اپنے خیالات کا دخل زیادہ ہوتا ہے۔اس لئے اس کے بعینہ پورا ہونے کا امکان نسبتاً کم ہوتا ہے۔واللہ اعلم۔