Book - حدیث 3892

كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ الرَّجُلُ إِذَا نَظَرَ إِلَى أَهْلِ الْبَلَاءِ حسن حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِي يَحْيَى عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ - وَلَيْسَ بِصَاحِبِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، مَوْلَى آلِ الزُّبَيْرِ - عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ فَجِئَهُ صَاحِبُ بَلَاءٍ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا، عُوفِيَ مِنْ ذَلِكَ الْبَلَاءِ، كَائِنًا مَا كَانَ

ترجمہ Book - حدیث 3892

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل باب: مصیبت میں مبتلا آدمی کو دیکھ کر کون سی دعا پڑھی جائے حضرت عبداللہ بن عمرر ضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس کو اچانک کوئی مصیبت زدہ مل جائے اور وہ (دیکھنے والا) یہ دعا پڑھ لے: (الحمدلله الذي عافاني م ابتلاك به وفضلني علي كثير ممن خلق تفضيلا) ہر قسم کی تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس مصیبت سے عافیت میں رکھا جس میں تجھے مبتلا کیا ہے، اور اپنے پیدا کیے ہوئے بہت سے بندوں پر اس نے مجھے فضٰلت عطا فرمائی۔ تو وہ اس مصیبت سے محفوظ رہے گا، خواہ کوئی سی مصیبت ہو۔
تشریح : 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ شیخ البانی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ اس پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اس کے شواہد کا تذکرہ کیا ہے۔ جس سے شیخ البانی ہی کی رائے اقرب الصواب معلوم ہوتی ہے۔ لہذا مذکورہ روایت سندا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔مذید تفصیل کےلئے دیکھئے۔(سلسلۃ الاحادیث الصحیۃ للبانی رقم 602 ۔2737)2۔مصیبت زدہ کو دیکھ کر اپنی عافیت کی قدر معلوم ہوتی ہے۔ لہذا اللہ کے اس احسان پر اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔3۔مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا آہستہ پڑھنی چاہیے۔ تاکہ وہ سن نہ لے ورنہ اسے رنج ہوگا۔ 1۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندا ضعیف قرار دیا ہے۔جبکہ شیخ البانی نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ اس پر سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اس کے شواہد کا تذکرہ کیا ہے۔ جس سے شیخ البانی ہی کی رائے اقرب الصواب معلوم ہوتی ہے۔ لہذا مذکورہ روایت سندا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد اور متابعات کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔مذید تفصیل کےلئے دیکھئے۔(سلسلۃ الاحادیث الصحیۃ للبانی رقم 602 ۔2737)2۔مصیبت زدہ کو دیکھ کر اپنی عافیت کی قدر معلوم ہوتی ہے۔ لہذا اللہ کے اس احسان پر اس کا شکر ادا کرنا چاہیے۔3۔مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا آہستہ پڑھنی چاہیے۔ تاکہ وہ سن نہ لے ورنہ اسے رنج ہوگا۔