كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ إِذَا انْتَبَهَ مِنَ اللَّيْلِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا انْتَبَهَ مِنَ اللَّيْلِ قَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ»
کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل
باب: رات کو جاگ آئے تو کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟
حضرت حذیفہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب رات کو جاگتے تو فرماتے: (الحمدلله الذي احيانا بعد اماتنا واليه النشور) اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں موت دینے کے بعد زندگی بخش دی اور اسی کی طرف اٹھ کر جانا ہے۔
تشریح :
یہی دعا صبح کو جاگنے پر پڑھنی چاہیے۔(صحیح البخاری التوحید باب السوال باسماء اللہ تعالیٰ والا ستعاذۃ بھا حدیث :7394)
یہی دعا صبح کو جاگنے پر پڑھنی چاہیے۔(صحیح البخاری التوحید باب السوال باسماء اللہ تعالیٰ والا ستعاذۃ بھا حدیث :7394)