Book - حدیث 3879

كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ إِذَا انْتَبَهَ مِنَ اللَّيْلِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ كَعْبٍ الْأَسْلَمِيَّ، أَخْبَرَهُ أَنَّهُ كَانَ يَبِيتُ عِنْدَ بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ يَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مِنَ اللَّيْلِ: سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الْهَوِيَّ، ثُمَّ يَقُولُ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ

ترجمہ Book - حدیث 3879

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل باب: رات کو جاگ آئے تو کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟ حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺ کے دروازے کے قریب رات گزارتے تھے۔ وہ رات کے وقت رسول اللہ ﷺ کو کافی دیر تک یہ پڑھتے ہوئے سنتے: (سبحان الله رب العالمين) تمام جہانوں کا مالک اللہ پاک ہے۔ پھر نبی ﷺ فرماتے: (سبحان الله وبحمده) پاک ہے اللہ اپنی خوبیوں اور تعریفوں سمیت۔
تشریح : 1۔۔رات کی عبادت میں نماز اور تلاوت کے علاوہ بھی زکر کیاجاسکتا ہے۔2۔زکرالٰہی اتنی بلند آواز سے نہیں کرنا چاہیے کہ سوئے ہوئے افراد کی نیند خراب ہو تاہم اگر اتنی بلند آواز سے ہوکہ جاگتے ہوئے افراد سن لیں تو جائز ہے۔ 1۔۔رات کی عبادت میں نماز اور تلاوت کے علاوہ بھی زکر کیاجاسکتا ہے۔2۔زکرالٰہی اتنی بلند آواز سے نہیں کرنا چاہیے کہ سوئے ہوئے افراد کی نیند خراب ہو تاہم اگر اتنی بلند آواز سے ہوکہ جاگتے ہوئے افراد سن لیں تو جائز ہے۔