Book - حدیث 3876

كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ: إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ أَوْ أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَقُلْ: اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، فَإِنْ مِتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ مِتَّ عَلَى الْفِطْرَةِ، وَإِنْ أَصْبَحْتَ أَصْبَحْتَ وَقَدْ أَصَبْتَ خَيْرًا كَثِيرًا

ترجمہ Book - حدیث 3876

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل باب: بستر پر ( سونے کے لیے ) جاتے وقت کی دعا حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: جب تو سونے لگے یا فرمایا: جب تو اپنے بستر پر جائے تو کہہ: (اللهم! اسلمت وجهي اليك... ونبيك الذي ارسلت) اے اللہ! میں نے اپنا چہرہ تیرے تابع کر دیا، اور اپنی پشت تیری طرف جھکائی، اور اپنا معاملہ تیرے سپرد کر دیا، ثواب میں رغبت کرتے ہوئے اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے۔ تیری بارگاہ کے سوا کوئی ٹھکانہ اور جائے پناہ نہیں۔ میں تیری اس کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی، اور تیرے اس نبی پر ایمان لایا جسے تو نے بھیجا۔ پھر اگر تو اس رات میں فوت ہو گیا تو تیری موت فطرت (دین اسلام) پر ہو گی، اور اگر تجھے (خیریت سے) صبح ہو گئی تو تیری یہ صبح اس حال میں ہو گی کہ تو بہت بھلائی حاصل کر چکا ہو گا۔
تشریح : 1۔۔رسول اللہ ﷺ نے حضرت براء بن عاذب ٭ کو فرمایا تھا۔ کے سوتے وقت نماز کے وضو کی طرح وضو کرکے دایئں کروٹ لیٹ کر یہ دعا پڑھنا۔مذید یہ دعا فرمائی تھی کہ دوسرے اذکار کے بعد سب سے آخر میں یہ دعا پڑھنا (صحیح البخاری الدعوات باب اذا بات طاھرا حدیث :6311)2۔سوتے وقت یہ دعا پڑھنے سے ایمان کی تجدید ہوجاتی ہے۔اس لئے یہ دعا پڑھ کر سونا چاہیے3۔وضو کرکے دعا پڑھنے سے ظاہری وباطنی طہارت حاصل ہوتی ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے۔4۔اللہ پر توکل بہت اہم اور افضل عمل ہے۔ 1۔۔رسول اللہ ﷺ نے حضرت براء بن عاذب ٭ کو فرمایا تھا۔ کے سوتے وقت نماز کے وضو کی طرح وضو کرکے دایئں کروٹ لیٹ کر یہ دعا پڑھنا۔مذید یہ دعا فرمائی تھی کہ دوسرے اذکار کے بعد سب سے آخر میں یہ دعا پڑھنا (صحیح البخاری الدعوات باب اذا بات طاھرا حدیث :6311)2۔سوتے وقت یہ دعا پڑھنے سے ایمان کی تجدید ہوجاتی ہے۔اس لئے یہ دعا پڑھ کر سونا چاہیے3۔وضو کرکے دعا پڑھنے سے ظاہری وباطنی طہارت حاصل ہوتی ہے جو اللہ کو بہت پسند ہے۔4۔اللہ پر توکل بہت اہم اور افضل عمل ہے۔