Book - حدیث 3875

كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَسَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ قَالَا: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، أَخْبَرَهُ عَنْ عَائِشَةَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ نَفَثَ فِي يَدَيْهِ، وَقَرَأَ بِالْمُعَوِّذَتَيْنِ وَمَسَحَ بِهِمَا جَسَدَهُ»

ترجمہ Book - حدیث 3875

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل باب: بستر پر ( سونے کے لیے ) جاتے وقت کی دعا ام المومنین حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے، نبی ﷺ جب بستر پر آرام فر ہوتے تو معوذتین (سورہ فلق اور سورہ ناس) پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مارتے اور پھر دونوں ہاتھ جسم مبارک پر پھیر لیتے۔
تشریح : 1۔۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ نبی اکرمﷺ دونوں ہتھیلیاں ملا کر (قل ھو اللہ احد۔قل اعوذ برب الفلق۔قل اعوذ برب الناس(تینوں سورتیں) پڑھتے۔ پھر ان میں پھونک مارتے اور دونوں ہاتھوں کو اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہوتا پھیرتے اور یہ عمل سر چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے کرتے تین دفعہ اسی طرح کرتے (دیکھئے صحیح البخاری فضائل القرآن باب فضل المعوذات حدیث 5017)4۔سوتے وقت یہ صورتیں اس طرح پڑھ کر سونا چاہیے تاکہ سنت پر عمل کا ثواب بھی حاصل ہو۔ اور اللہ کی حفاظت بھی نصیب ہو۔ 1۔۔ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ نبی اکرمﷺ دونوں ہتھیلیاں ملا کر (قل ھو اللہ احد۔قل اعوذ برب الفلق۔قل اعوذ برب الناس(تینوں سورتیں) پڑھتے۔ پھر ان میں پھونک مارتے اور دونوں ہاتھوں کو اپنے جسم پر جہاں تک ممکن ہوتا پھیرتے اور یہ عمل سر چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے کرتے تین دفعہ اسی طرح کرتے (دیکھئے صحیح البخاری فضائل القرآن باب فضل المعوذات حدیث 5017)4۔سوتے وقت یہ صورتیں اس طرح پڑھ کر سونا چاہیے تاکہ سنت پر عمل کا ثواب بھی حاصل ہو۔ اور اللہ کی حفاظت بھی نصیب ہو۔