Book - حدیث 3871

كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ الرَّجُلُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَادَةُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا جُبَيْرُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَعُ هَؤُلَاءِ الدَّعَوَاتِ حِينَ يُمْسِي، وَحِينَ يُصْبِحُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، اللَّهُمَّ أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأَهْلِي وَمَالِي، اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي، وَاحْفَظْنِي مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، وَمِنْ خَلْفِي، وَعَنْ يَمِينِي، وَعَنْ شِمَالِي، وَمِنْ فَوْقِي، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي» قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي الْخَسْفَ

ترجمہ Book - حدیث 3871

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح و شام پڑھنے کی دعائیں حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ صبح و شام یہ دعائیں پڑھنا ترک نہیں فرماتے تھے: (اللهم اني... واعوذبك ان اغتال من تحتي) یا اللہ! بے شک میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافی اور عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ یا اللہ! بے شک میں تجھ سے معافی کا اور دین و دنیا میں اہل و عیال اور مال اسباب میں عافیت کا سوال کرتا ہوں۔ یا اللہ! میرے عیبوں پر پردہ ڈال دے اور میری پریشانیوں سے مجھے امن دے۔ اور میری حفاظت فر میرے سامنے سے، میرے پیچھے سے، میری دائیں طرف سے، میری بائیں طرف سے اور میرے اوپر سے، اور میں اس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے نیچے سے اچانک پکڑ لیا جائے۔ امام وکیع ؓ بیان کرتے ہیں کہ اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے۔
تشریح : یہ بڑی جامع دعا ہے۔ جس میں اپنے لئے دنیا اور آخرت کی عافیت کا سوال بھی ہے اور اہل وعیال کی خیریت کی دعا بھی مخلوق کے زریعے سے پہنچنے والے شر سے پناہ کی درخواست بھی ہے۔ اور اللہ کے عذاب کے زریعے سے پکڑے جانے سے محفوظ رہنے کی دعا بھی۔ یہ بڑی جامع دعا ہے۔ جس میں اپنے لئے دنیا اور آخرت کی عافیت کا سوال بھی ہے اور اہل وعیال کی خیریت کی دعا بھی مخلوق کے زریعے سے پہنچنے والے شر سے پناہ کی درخواست بھی ہے۔ اور اللہ کے عذاب کے زریعے سے پکڑے جانے سے محفوظ رہنے کی دعا بھی۔