Book - حدیث 3868

كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ مَا يَدْعُو بِهِ الرَّجُلُ إِذَا أَصْبَحَ وَإِذَا أَمْسَى صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحْتُمْ فَقُولُوا اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُمْ فَقُولُوا اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ

ترجمہ Book - حدیث 3868

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل باب: صبح و شام پڑھنے کی دعائیں حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب صبح ہو جائے تو کہو: (اللهم! بك اصبحنا وبك امسينا وبك نحيي‘ وبك نموت) اے اللہ! ہم نے تیری توفیق سے صبح کی اور تیری عنایت سے شام کی، اور تیری قدرت سے ہم زندہ ہیں اور تیری قدرت ہی سے مریں گے۔ اور جب شام ہو جائے تو کہو: (اللهم! بك امسينا‘ وبك اصبحنا‘ وبك نحيي‘ وبك نموت‘ واليك المصير) یا اللہ! ہم نے تیری عنایت سے شام کی، اور تیری توفیق سے صبح کی، اور تیری قدرت سے ہم زندہ ہیں اور تیری قدرت ہی سے مریں گے۔ اور تیری طرف ہی واپس جانا ہے۔
تشریح : سنن ابودائود کی ایک روایت میں صبح کی دعا کے آخر میں (والیک النشور)کے الفاظ بھی ہیں۔(سنن ابی دائود الادب باب ما یقول ازا اصبح حدیث:5068) جبکہ جامع ترمذی کی روایت میں صبح کی دعا کے آخر میں (والیک المصیر) اور شام کی دعا کے آخر میں(والیک النشور)پڑھنے کا ذکر ملتا ہے۔لہذا ان میں سے جن الفاظ کے ساتھ دعا پڑھ لی جائے ان شاء اللہ مقبول ہوگی۔ سنن ابودائود کی ایک روایت میں صبح کی دعا کے آخر میں (والیک النشور)کے الفاظ بھی ہیں۔(سنن ابی دائود الادب باب ما یقول ازا اصبح حدیث:5068) جبکہ جامع ترمذی کی روایت میں صبح کی دعا کے آخر میں (والیک المصیر) اور شام کی دعا کے آخر میں(والیک النشور)پڑھنے کا ذکر ملتا ہے۔لہذا ان میں سے جن الفاظ کے ساتھ دعا پڑھ لی جائے ان شاء اللہ مقبول ہوگی۔