Book - حدیث 385

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ الْوُضُوءُ بِالنَّبِيذِ ضعیف حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ حَنَشٍ الصَّنْعَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِابْنِ مَسْعُودٍ لَيْلَةَ الْجِنِّ مَعَكَ مَاءٌ قَالَ لَا إِلَّا نَبِيذًا فِي سَطِيحَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ صُبَّ عَلَيَّ قَالَ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ بِهِ

ترجمہ Book - حدیث 385

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: نبیذ سے وضو کرنا سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ جنوں والی رات اللہ کے رسول ﷺ نے عبداللہ بن مسعود ؓ سے فرمایا:’’ تمہارے پاس پانی ہے؟‘‘ انہوں نے کہا: نہیں۔ لیکن مشکزے میں نبیذ موجود ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ پاک کھجوریں ہیں اور پاک کرنے والا پانی ، مجھ پر ڈالو۔‘‘ میں نے( نبیذ کو) نبی ﷺ) کے ہاتھوں پر انڈیلا اور آپ ﷺ نے اس کے ساتھ وضو کیا۔