Book - حدیث 3839

كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ مَا تَعَوَّذَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِﷺ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ هِلَالٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنْ دُعَاءٍ كَانَ يَدْعُو بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ

ترجمہ Book - حدیث 3839

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل باب: رسول اللہﷺ نےجن چیزوں سے پناہ مانگی ہے حضرت فروہ بن نوفل اشجعی ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ام المومنین حضرت عائشہ ؓا سے رسول اللہﷺ کی دعا کے بارے میں سوال کیا، جو آپ مانگتے رہے ہوں۔ ام المومنین ؓا نے فرمایا: رسول اللہﷺ فرمایا کرتے تھے: [اللهم! إنّي أعوذبك من شرّ عملت ومن شرّ لم أعمل] ’’اے اللہ! میں اس عمل کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں جو میں نے کیا اور اس عمل کے شر سے بھی جو میں نے نہیں کیا۔‘‘
تشریح : غلطی دو طرح کی ہوتی ہے : ایک یہ کہ جو کام نہیں کرنا چاہیے تھا وہ کر دیا ، دوسرے ی کہ جو کام کرنا چاہیے تھاوہ نہیں کیا۔ دونوں طرح کی غلطی کےدنیوی نقصانات بھی ہوتے ہیں اور اخروی نقصانات بھی۔ اس دعا میں دونوں طرح کی غلطیوں کےشر سے پناہ مانگی گئی ہے۔ غلطی دو طرح کی ہوتی ہے : ایک یہ کہ جو کام نہیں کرنا چاہیے تھا وہ کر دیا ، دوسرے ی کہ جو کام کرنا چاہیے تھاوہ نہیں کیا۔ دونوں طرح کی غلطی کےدنیوی نقصانات بھی ہوتے ہیں اور اخروی نقصانات بھی۔ اس دعا میں دونوں طرح کی غلطیوں کےشر سے پناہ مانگی گئی ہے۔