Book - حدیث 3832

كِتَابُ الدُّعَاءِ بَابُ دُعَاءِ رَسُولِ اللَّهِﷺ صحیح حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتُّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى

ترجمہ Book - حدیث 3832

کتاب: دعا سے متعلق احکام ومسائل باب: رسول اللہ ﷺ کی دعا حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ فرمایاکرتے تھے:[ اَللّٰھُمَّ اِنِّی أَسۡأَلُکَ الۡھُدٰی وَالتُّقٰی وَالۡعَفَافَ وَالۡغِنٰی ] اے اللہ!میں تجھ سے ہدایت ،تقویٰ،پاک دامنی اور استغنا کا سوال کرتا ہوں۔
تشریح : ۱۔اللہ تعالیٰ ہی ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے والا ہے۔۲۔ یہ دعا کئی طرح کے شر ور سے حفاظت کا سوال ہے۔ ہدایت گمراہی سے ، تقویٰ گناہ سے ، عفاف و عفت غیر شریفانہ عادتوں اور بے حیائی سے ، غنائے قلب طمع و بخل سے اور غنائے ظاہری دنیوی ضروریات کے لیے کسی کے سامنے دست سوال دراز کرنے سےحفاطت کا باعث ہے۔ ۱۔اللہ تعالیٰ ہی ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھنے والا ہے۔۲۔ یہ دعا کئی طرح کے شر ور سے حفاظت کا سوال ہے۔ ہدایت گمراہی سے ، تقویٰ گناہ سے ، عفاف و عفت غیر شریفانہ عادتوں اور بے حیائی سے ، غنائے قلب طمع و بخل سے اور غنائے ظاہری دنیوی ضروریات کے لیے کسی کے سامنے دست سوال دراز کرنے سےحفاطت کا باعث ہے۔