Book - حدیث 3821

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ الْعَمَلِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا وَأَزِيدُ وَمَنْ جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَجَزَاءُ سَيِّئَةٍ مِثْلُهَا أَوْ أَغْفِرُ وَمَنْ تَقَرَّبَ مِنِّي شِبْرًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ ذِرَاعًا وَمَنْ تَقَرَّبَ مِنِّي ذِرَاعًا تَقَرَّبْتُ مِنْهُ بَاعًا وَمَنْ أَتَانِي يَمْشِي أَتَيْتُهُ هَرْوَلَةً وَمَنْ لَقِيَنِي بِقِرَابِ الْأَرْضِ خَطِيئَةً ثُمَّ لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا لَقِيتُهُ بِمِثْلِهَا مَغْفِرَةً

ترجمہ Book - حدیث 3821

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: (نیک) عمل کی فضیلت حضرت ابوذر ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے : جو شخص نیکی کرتا ہے اسے دس گناہ(اجر)ملے گا اور میں(اس سے)زیادہ بھی دے دیتا ہوں۔اور جو شخص گناہ کرتا ہے تو گناہ کا بدلہ اس کے برابر ہے(زیادہ نہیں)یا میں(وہ گناہ بھی)معاف کردیتا ہوں۔اور جو شخص ایک بالشت میرے قریب آتا ہے ، میں اس سے ایک ہاتھ قریب آتا ہوں اور جو شخص مجھ سے ایک ہاتھ قریب ہوتا ہے ،میں اس سے دوہاتھ قریب ہوتا ہوں ۔اور جو میری طرف چل کر آتاہے ، میں اس کی طرف بھاگ کر آتا ہوں۔جو شخص مجھ سے زمین بھرگناہ لے کر ملے لیکن میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو، میں اسے اتنی ہی مغفرت لے کر ملتا ہوں۔
تشریح : ۱۔اس حدیث میں اللہ کی عظیم رحمت کا بیان ہے، اس لیے بندے کو نیکیاں زیادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور گناہوں سے توبہ کرتے رہنا چاہیے۔ ۲۔ جو شخص اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے، اللہ تعالی اسے توفیق بخشتا ہے۔ ۳۔ شرک کی موجودگی میں گناہ معاف نہیں ہوتے ۔ ۱۔اس حدیث میں اللہ کی عظیم رحمت کا بیان ہے، اس لیے بندے کو نیکیاں زیادہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور گناہوں سے توبہ کرتے رہنا چاہیے۔ ۲۔ جو شخص اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے، اللہ تعالی اسے توفیق بخشتا ہے۔ ۳۔ شرک کی موجودگی میں گناہ معاف نہیں ہوتے ۔