Book - حدیث 3817

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الِاسْتِغْفَارِ ضعیف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ فِي لِسَانِي ذَرَبٌ عَلَى أَهْلِي وَكَانَ لَا يَعْدُوهُمْ إِلَى غَيْرِهِمْ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَيْنَ أَنْتَ مِنْ الِاسْتِغْفَارِ تَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً

ترجمہ Book - حدیث 3817

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: اسغفار(اللہ سے گناہوں کی معافی کےلیےدعا کرنا) حضرت حُدیفہ ؓ سے روایت ہے ،انہوں نے فرمایا:میں اپنے گھروالوں سے درشت زبان استعمال کیا کرتا تھا ۔(معمولی بات پر ان پر غصہ آجاتا اور انہیں ڈانٹ جھڑک دیتا)، ان کے سوا کسی سے یہ رویہ نہیں ہوتا تھا ۔ میں نے یہ بات نبی ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: تم استغفار کیوں نہیں کرتے ؟ ایک دن میں ستر بار استغفار کیا کرو ۔