كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الِاسْتِغْفَارِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ أَبِي الْحُرِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
باب: اسغفار(اللہ سے گناہوں کی معافی کےلیےدعا کرنا)
حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں ایک دن میں ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے بخشش کی درخواست اور توبہ کرتاہوں۔
تشریح :
۱ ۔ سو یا ستر مرتبہ سے مراد ایک تو اس مقدار کا تعین ہے کہ رسول اللہ ﷺ کبھی سو مرتبہ استغفار فرمانے اور کبھی ستر مرتبہ ، نیز ان احادیث سے کثرت سے استغفار کرنا بھی مراد بھی ہو سکتا ہے۔ واللہ أعلم۔ ۲۔ استغفار کے لیے کوئی مناسب الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں، مثلاَ َ: (استغفر اللہ واتوب الیه) یا حدیث : ۳۸۱۴ میں مذکور الفاظ۔