Book - حدیث 3808

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ التَّسْبِيحِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي رِشْدِينَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ قَالَتْ مَرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ صَلَّى الْغَدَاةَ أَوْ بَعْدَ مَا صَلَّى الْغَدَاةَ وَهِيَ تَذْكُرُ اللَّهَ فَرَجَعَ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ أَوْ قَالَ انْتَصَفَ وَهِيَ كَذَلِكَ فَقَالَ لَقَدْ قُلْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَنْكِ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَهِيَ أَكْثَرُ وَأَرْجَحُ أَوْ أَوْزَنُ مِمَّا قُلْتِ سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ

ترجمہ Book - حدیث 3808

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: اللہ کی تسبیحات پڑھنے کاثواب ام المومنین حضرت جویریہ بنت حارث ؓا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز پڑھ کر ان کے پاس سے گزرے تو وہ اللہ کا ذکر کررہی تھیں ۔جب دن چڑھے رسول اللہ ﷺ دوبارہ تشریف لائے تو وہ اسی طرح (ذکر الٰہی میں )میں مصروف تھیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس سے جانے کے بعد میں نے چار کلمات تین تین بار کہے ہیں جو تمہارے کئے ہوئے ذکر سے (ثواب میں)زیادہ(یا فرمایا)وزن میں زیادہ ہیں ۔[ سُبۡحَانَ اللہِ عَدَدَ خَلۡقِہٖ سُبۡحَانَ اللہِ رِضَا نَفۡسِہٖ، سُبۡحَانَ اللہِ زِنَہَ عَرۡ شِہٖ ، سُبۡحَانَ اللہِ مِدَادَ کَلِمَاتِہٖ]میں اللہ کی تسبیحات بیان کرتا ہوں اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر۔ میں اللہ کی تسبیحات کرتا ہوں اس کی ذات کی خوشنودی کے مطابق ۔ میں اللہ کی پاکیزگی بیان کرتا ہوں اس کے عرش کے وزن کے برابر ۔ میں اللہ کی تقدیس کرتا ہوں اس (کی تعریف) کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔
تشریح : ایک روایت میں (سبحان الله ) کے بعد (وبحمده) کا لفظ بھی ہے۔ (صحيح مسلم ، الذكر والدعاء ، باب التسبيح اول النهار وعند اليوم حديث :2726) اس لیے اسے پڑھنا چاہیے : (سبحان الله وبحمده .....) ایک روایت میں (سبحان الله ) کے بعد (وبحمده) کا لفظ بھی ہے۔ (صحيح مسلم ، الذكر والدعاء ، باب التسبيح اول النهار وعند اليوم حديث :2726) اس لیے اسے پڑھنا چاہیے : (سبحان الله وبحمده .....)