Book - حدیث 3805

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ الْحَامِدِينَ حسن حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ إِلَّا كَانَ الَّذِي أَعْطَاهُ أَفْضَلَ مِمَّا أَخَذَ

ترجمہ Book - حدیث 3805

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: اللہ کی تعریف کرنے والوں کی فضیلت حضرت انس ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب اللہ بندے کو کوئی نعمت دیتا ہے اور بندہ الحمد للہ کہتاہے تو بندے نے جو (شکر) ادا کیا، وہ ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے۔
تشریح : بندہ دنیا کی ظاہری نعمت کو اہمیت دیتا ہے، حالانکہ اس نعمت پر جو شکر کی توفیق ملی اور شکر کے نتیجے میں ملنے والی اخروی نعمتیں و ہ اس دنیوی نعمت سے بد رجہا بہتر افضل ہیں، لہذا نعمت حاصل کرتے ہیں شکر ادا کرنا ضروری ہے اور بندے کے لیے مفید بھی۔ بندہ دنیا کی ظاہری نعمت کو اہمیت دیتا ہے، حالانکہ اس نعمت پر جو شکر کی توفیق ملی اور شکر کے نتیجے میں ملنے والی اخروی نعمتیں و ہ اس دنیوی نعمت سے بد رجہا بہتر افضل ہیں، لہذا نعمت حاصل کرتے ہیں شکر ادا کرنا ضروری ہے اور بندے کے لیے مفید بھی۔