Book - حدیث 3803

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ الْحَامِدِينَ حسن حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ أَبُو مَرْوَانَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أُمِّهِ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا رَأَى مَا يُحِبُّ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِنِعْمَتِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ وَإِذَا رَأَى مَا يَكْرَهُ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ

ترجمہ Book - حدیث 3803

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: اللہ کی تعریف کرنے والوں کی فضیلت حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺ جب کوئی اچھی چیز (یا اچھی صورت حال)دیکھتے تو فرماتے:[ اَلۡحَمۡدُ لِلہِ الَّذِی بِنِعۡمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ] سب تعریفیں اس اللہ کے لئے جس کے فضل وانعام سے نیک کام(اور مقاصد)پورے ہوتے ہیں۔ اور جب کوئی ناپسندیدہ چیز (یا بری صورت حال )سامنے آتی تو فرماتے:[ اَلۡحَمۡدُ لِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ] ہر حال میں اللہ کی تعریف اور اس کا شکر ہے۔
تشریح : ۱ ۔مذکورہ روایت کہو ہمارے فاضل محقق نے سند ا۫ ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے اور اس کی بابت تفصیلی بحث کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت سندا۫ ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت بن جاتی ہے۔ واللہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة للألبانى : رقم : 265، وسنن ابن ماجه بتحقيق محمود محمد محمود حسن نصار رقم :3803) ۲۔ دنیا کی ہر نعمت اور کامیابی اللہ کا احسان ہے۔ مومن کو ہر موقع پر اس کا اعتراف کرتا چاہیے۔ ۳۔ مشکلات اور مصائب میں بھی اللہ کے احسان کا کوئی نہ کوئی پہلو موجود ہوتا ہے، مثلاَ َ: جب بندہ صبر کرتا ہے تو ثواب اور بلند درجات کا مستحق ہو جاتا ہے، اس لحاظ سے مصیبت کے موقع پر اللہ کا شکر ہی کرنا چاہیے شکوہ نہیں۔ ۱ ۔مذکورہ روایت کہو ہمارے فاضل محقق نے سند ا۫ ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر حسن قرار دیا ہے اور اس کی بابت تفصیلی بحث کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت سندا۫ ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت بن جاتی ہے۔ واللہ أعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الصحيحة للألبانى : رقم : 265، وسنن ابن ماجه بتحقيق محمود محمد محمود حسن نصار رقم :3803) ۲۔ دنیا کی ہر نعمت اور کامیابی اللہ کا احسان ہے۔ مومن کو ہر موقع پر اس کا اعتراف کرتا چاہیے۔ ۳۔ مشکلات اور مصائب میں بھی اللہ کے احسان کا کوئی نہ کوئی پہلو موجود ہوتا ہے، مثلاَ َ: جب بندہ صبر کرتا ہے تو ثواب اور بلند درجات کا مستحق ہو جاتا ہے، اس لحاظ سے مصیبت کے موقع پر اللہ کا شکر ہی کرنا چاہیے شکوہ نہیں۔