Book - حدیث 3801

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ الْحَامِدِينَ ضعیف حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ بَشِيرٍ مَوْلَى الْعُمَرِيِّينَ قَالَ سَمِعْتُ قُدَامَةَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ الْجُمَحِيَّ يُحَدِّثُ أَنَّهُ كَانَ يَخْتَلِفُ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَهُوَ غُلَامٌ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُعَصْفَرَانِ قَالَ فَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ عَبْدًا مِنْ عِبَادِ اللَّهِ قَالَ يَا رَبِّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِي لِجَلَالِ وَجْهِكَ وَلِعَظِيمِ سُلْطَانِكَ فَعَضَّلَتْ بِالْمَلَكَيْنِ فَلَمْ يَدْرِيَا كَيْفَ يَكْتُبَانِهَا فَصَعِدَا إِلَى السَّمَاءِ وَقَالَا يَا رَبَّنَا إِنَّ عَبْدَكَ قَدْ قَالَ مَقَالَةً لَا نَدْرِي كَيْفَ نَكْتُبُهَا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَا قَالَ عَبْدُهُ مَاذَا قَالَ عَبْدِي قَالَا يَا رَبِّ إِنَّهُ قَالَ يَا رَبِّ لَكَ الْحَمْدُ كَمَا يَنْبَغِي لِجَلَالِ وَجْهِكَ وَعَظِيمِ سُلْطَانِكَ فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُمَا اكْتُبَاهَا كَمَا قَالَ عَبْدِي حَتَّى يَلْقَانِي فَأَجْزِيَهُ بِهَا

ترجمہ Book - حدیث 3801

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: اللہ کی تعریف کرنے والوں کی فضیلت حضرت قدامہ بن ابراہیم جمحی ؓ سے روایت ہے کہ وہ حضرت عبداللہ بن عمر بن خطاب ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے جب کہ وہ لڑکے تھے اور انہوں نے عصفر کے رنگے ہوئے کپڑے پہنے ہوئے تھے ۔ (ایک بار)حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے انہیں حدیث سنائی کہ رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمایا: اللہ کے ایک بندے نے کہا :[یَا رَبِّ ! لَکَ الۡحَمۡدُ کَمَا یَنۡبَغِی لِجَلَالِ وَجۡھِکَ وَلِعَظِیمِ سُلۡطَانِکَ] اے میرے رب! میں تیری تعریف کرتا ہوں جیسے تیری ذات کی جلالت ِ شان اور تیری عظیم سلطنت کے لائق ہے ۔ یہ کلام (اعمال لکھنے والے) دونوں فرشتوں کے لئے مشکل ہوگیا ۔ انہیں پتہ نہ چلا کہ اسے کس طرح لکھیں (کیونکہ اللہ تعالیٰ کی ذات کی عظمت اور اس کی سلطنت واقتدار کی شوکت کی پیمائش ممکن نہیں کہ اتنی تعریف لکھ دیتے۔)وہ اوپر آسمانوں میں گئے اور عرض کیا ! یارب! تیرے بندے نے ایک بات کہی ہے ،ہمیں معلوم نہیں کہ اسے کس طرح لکھیں ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، حالانکہ اسے زیادہ معلوم تھا جو اس کے بندے نے کہا:میرے بندنے کیا کہا ؟انہوں نے کہا:یارب ! اس نے کہا : اے میرے رب ! میں تیری تعریف کرتا ہوں جیسے تیری ذات کی جلالت ِ شان اور تیری عظیم سلطنت کے شایاں ہے۔ اللہ عزوجل نے ان (فرشتوں) سے فرمایا: اسے ایسے ہی لکھ دو جیسے میرے بندے نے کہا ہے حتی کہ جب وہ مجھے ملے گا تومیں خود اسے اس کا ثواب دوں گا۔