كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ الْحَامِدِينَ حسن حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ بَشِيرِ بْنِ الْفَاكِهِ قَالَ سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ ابْنَ عَمِّ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَفْضَلُ الذِّكْرِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَفْضَلُ الدُّعَاءِ الْحَمْدُ لِلَّهِ
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
باب: اللہ کی تعریف کرنے والوں کی فضیلت
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سب سے افضل ذکر [لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ]ہے، اور سب سے افضل دعا[اَلۡحَمۡدُ لِلہِ]ہے۔
تشریح :
۱ ۔ تمام مسنون اذکار رحمت و برکت کا باعث ہیں، لیکن (لا اله الا الله ) کا ثواب اور اس کی برکات سب سے زیادہ ہیں۔ ۲۔ اللہ کی تعریف بھی ایک دعا ہے کیونکہ انسان ثواب کی نیت سے نیکی اور ذکر کرتا ہے، اس طرح اسے مطلوب (ثواب) حاصل ہو جاتا ہے۔ ۳۔ ایک مطلب یہ بھی ہے کہ سب سے افضل دعا سورۂ فاتحہ ہے جسے حدیث (الحمد لله) سے بیان کیا گیا ہے۔ اس میں اللہ کی تعریف بھی ہے اور اس سے ہدایت ، انعام اور مدد کی دعا بھی۔