Book - حدیث 3798

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ أَخْبَرَنِي سُمَيٌّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَالَ فِي يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ كَانَ لَهُ عَدْلُ عَشْرِ رِقَابٍ وَكُتِبَتْ لَهُ مِائَةُ حَسَنَةٍ وَمُحِيَ عَنْهُ مِائَةُ سَيِّئَةٍ وَكُنَّ لَهُ حِرْزًا مِنْ الشَّيْطَانِ سَائِرَ يَوْمِهِ إِلَى اللَّيْلِ وَلَمْ يَأْتِ أَحَدٌ بِأَفْضَلَ مِمَّا أَتَى بِهِ إِلَّا مَنْ قَالَ أَكْثَرَ

ترجمہ Book - حدیث 3798

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: لا الہ اللہ کی فضیلت حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے ایک دن میں سو بار یہ الفاظ کہے :[ لَااِلٰہَ اِلاَّ اللہُ وَحۡدَہٗ لَا شَرِیۡکَ لَہٗ ،لَہُ الۡمُلۡکُ وَلَہُ الۡحَمۡدُوَھُوَا عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ] اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کی ہے ۔اور وہ ہر چیز پر خوب قادر ہے ۔ اسے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہوگا ،اور اس کے لئے (نامہ اعمال میں) سونیکیاں لکھی جائیں گی ، اور اس کے سو گناہ مٹادئیے جائیں گے ، اور ان کی وجہ سے سارا دن ،رات تک وہ شیطان سے محفوظ رہے گا ، اور کسی کا عمل اس کے عمل سے افضل نہیں ہوگا ، سوائے اس شخص کے جو اس سے زیادہ ذکر کرے ۔
تشریح : ۱ ۔ اللہ کا ذکر ثواب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ۲۔ بعض اذکار مالی صدقات و خیرات سے زیادہ ثواب کا باعث ہوتے ہیں۔۳۔ مسنون ذکر شیطان سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔ ۴۔ مسنون اذکار میں اس قدر برکات و فوائد موجود ہیں کہ ان کے ساتھ مزید اذکار ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور اپنے بنائے ہوئے اذکار ثواب کا باعث بھی نہیں۔ ۱ ۔ اللہ کا ذکر ثواب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ۲۔ بعض اذکار مالی صدقات و خیرات سے زیادہ ثواب کا باعث ہوتے ہیں۔۳۔ مسنون ذکر شیطان سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔ ۴۔ مسنون اذکار میں اس قدر برکات و فوائد موجود ہیں کہ ان کے ساتھ مزید اذکار ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں۔ اور اپنے بنائے ہوئے اذکار ثواب کا باعث بھی نہیں۔