Book - حدیث 3796

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ حسن صحیح حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ الْوَاسِطِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ هِصَّانَ بْنِ الْكَاهِلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرْجِعُ ذَلِكَ إِلَى قَلْبِ مُوقِنٍ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهَا

ترجمہ Book - حدیث 3796

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: لا الہ اللہ کی فضیلت حضرت معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو انسان اس چیز کی گواہی دیتا ہوافوت ہوا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں(محمد ﷺ)اللہ کا رسول ہوں،اور یہ گواہی اس کا دل یقین سے دے رہا ہوتو اللہ تعالیٰ ضرور اس کی مغفرت فرمادے گا۔
تشریح : نجات کا دارومدار دل کے یقین پر ہے، اس کے بغیر زبان کا اقرار نجات کے لیے کا فی نہیں۔ نجات کا دارومدار دل کے یقین پر ہے، اس کے بغیر زبان کا اقرار نجات کے لیے کا فی نہیں۔