Book - حدیث 3783

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ ثَوَابِ الْقُرْآنِ صحیح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْقُرْآنِ مَثَلُ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ إِنْ تَعَاهَدَهَا صَاحِبُهَا بِعُقُلِهَا أَمْسَكَهَا عَلَيْهِ وَإِنْ أَطْلَقَ عُقُلَهَا ذَهَبَتْ

ترجمہ Book - حدیث 3783

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: قرآن مجید پڑھنے کاثواب حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺنے فرمایا: قرآن کی مثال گھٹنابندھے ہوئے اونٹوں کی سی ہے ۔اگر مالک ان کے بندھنوں کے ذریعے سے ان کی حفاظت کرے گا تو انہیں اپنے قابو میں رکھے گا، اور اگر ان کے بندھن کھول دے گا تو وہ بھاگ جائیں گے۔
تشریح : ۱ ۔ اونٹ کو بٹھا کررسی سے اس کا گھٹنا باندھ دیا جاتا ہے۔ اس رسی کو (۔۔۔) کہتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے اونٹ بھاگ نہیں سکتا ۔ ۲۔ قرآن مجید یاد کرنے کے بعد اسے پڑھتے رہنا چاہیے تا کہ یاد رہے ۔ اگر پابندی سے تلاوت نہ کی جائے تو حفظ کیا ہوا قرآن بھول جا تا ہے۔ ۳۔ اگر تلاوت فرض اور نفل نمازوں میں خصوصاَ َ نماز تہجد میں ہو تو بر کات کا حصول زیادہ ہوتا ہے۔ ۱ ۔ اونٹ کو بٹھا کررسی سے اس کا گھٹنا باندھ دیا جاتا ہے۔ اس رسی کو (۔۔۔) کہتے ہیں ۔ اس کی وجہ سے اونٹ بھاگ نہیں سکتا ۔ ۲۔ قرآن مجید یاد کرنے کے بعد اسے پڑھتے رہنا چاہیے تا کہ یاد رہے ۔ اگر پابندی سے تلاوت نہ کی جائے تو حفظ کیا ہوا قرآن بھول جا تا ہے۔ ۳۔ اگر تلاوت فرض اور نفل نمازوں میں خصوصاَ َ نماز تہجد میں ہو تو بر کات کا حصول زیادہ ہوتا ہے۔