Book - حدیث 3780

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ ثَوَابِ الْقُرْآنِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لِصَاحِبِ الْقُرْآنِ إِذَا دَخَلَ الْجَنَّةَ اقْرَأْ وَاصْعَدْ فَيَقْرَأُ وَيَصْعَدُ بِكُلِّ آيَةٍ دَرَجَةً حَتَّى يَقْرَأَ آخِرَ شَيْءٍ مَعَهُ

ترجمہ Book - حدیث 3780

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: قرآن مجید پڑھنے کاثواب حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قرآن والے (حافظ یا قاری)سے (قیامت کے دن)جنت میں داخل ہوتے وقت کہا جائے گا:قرآن پڑھتا جا اور(جنت کے درجات میں)چڑھتا جا ۔ وہ پڑھتا جائے گا اور ہر آیت کے ساتھ ایک ایک درجہ بلند ہوتا چلا جائے گا حتی کہ اسے جو آخری آیت یاد ہے ، وہ بھی پڑھ لے ۔ ۱ ۔ اس سے قرآن مجید کے حافظ اور کثرت سے اس کی تلاوت کرنے والے کی فضیلت کا اظہار ہوتا ہے۔ ۲۔ اگر پورا قرآن مجید یاد نہ ہو تو بھی جتنا یاد ہے اس کے مطابق درجات بلند ہوں گے۔۳۔ اس حدیث میں تلاوت اور حفظ قرآں کی ترغیب ہے۔