Book - حدیث 3778

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ مَنْ كَانَ مَعَهُ سِهَامٌ فَلْيَأْخُذْ بِنِصَالِهَا صحیح حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ جَدِّهِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا مَرَّ أَحَدُكُمْ فِي مَسْجِدِنَا أَوْ فِي سُوقِنَا وَمَعَهُ نَبْلٌ فَلْيُمْسِكْ عَلَى نِصَالِهَا بِكَفِّهِ أَنْ تُصِيبَ أَحَدًا مِنْ الْمُسْلِمِينَ بِشَيْءٍ أَوْ فَلْيَقْبِضْ عَلَى نِصَالِهَا

ترجمہ Book - حدیث 3778

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: جس کے پاس تیرہوں اسے چاہیے کہ ان کے پھل(لوہےکاتیز حصہ)پکڑکررکھے حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا: جب کوئی شخص تیر لے کرہماری مسجد یا ہمارے بازار میں سے گزرے تو اسے چاہیے کہ ان کے پیکان ہاتھ سے پکڑ لے،ایسا نہ ہو کہ کسی مسلمان کو کچھ کچھ گزند پہنچے۔