Book - حدیث 3775

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ لَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا فَإِنَّ ذَلِكَ يَحْزُنُهُ

ترجمہ Book - حدیث 3775

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: دوآدمی تیسرے کوچھوڑکرسرگوشی نہ کریں حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم تین افراد ہو تو دو آدمی اپنے (تیسرے)ساتھی کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں کیونکہ اس سے اسے غم (اور افسوس )ہوگا۔