Book - حدیث 3772

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ النُّزُولِ عَلَى الطَّرِيقِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا هِشَامٌ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَنْزِلُوا عَلَى جَوَادِّ الطَّرِيقِ وَلَا تَقْضُوا عَلَيْهَا الْحَاجَاتِ

ترجمہ Book - حدیث 3772

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: راستےپرپڑاو کرنےکی ممانعت حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: راستے پر قیام نہ کرو، نہ وہاں قضائے حاجت کرو۔ 1 ۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اس کے شواہد ذکر کیے ہیں جس سے تصحیح حدیث والی رائے ہی اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے، لہذا مذکورہ روایت دیگر شواہد کی بنا پر قابل حجت ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعة الحديثية مسند الأمام احمد: 22/ 179- 181، والصحيحة الألباني رقم :2433) بنا بریں سفر کے دوران میں رات کو کہیں رکنے کی ٖضرور ت پیش آئے تو راسے سے ہٹ کر آرام کرنا چاہیے۔۲۔ سفر کے دوران میں گاڑی روکنے کی ضرورت ہو تو ایسی جگہ روکی جائے جہاں ٹریفک کی آمد و رفت میں رکاوٹ نہ پڑے ۔ ۳۔ راستے پر قضائے حاجت کرنے سے گزرنے والوں کو پریشانی ہوتی ہے۔ ۴۔ غیر ضروری اور تکلیف دہ اشیاء راستے میں پھینکنا بری بات ہے۔