كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ اللَّعِبِ بِالنَّرْدِ حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ وَأَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدِ فَقَدْ عَصَى اللَّهَ وَرَسُولَهُ
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
باب: نرد(چوسر)کھیلنا
حضرت ابو موسیٰ عبداللہ بن قیس اشعری ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے نَردکھیلا، اس نے اللہ کی اور اس کے رسول کی نافرمانی۔
تشریح :
۱ ۔ ہمارے فاضل محقق نے مذکورہ روایت کو سندا َ َ ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ صحیح مسلم کی روایت اس سے کفالت کرتی ہے۔ علاوہ ازیں آئندہ آنے والی روایت سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے، نیز دیگر محققین نے بھی اسے حسن قرار دیا ہے، لہذا مذکورہ روایت سنداَ َضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل حجت اور قابل عمل ہے۔ واللہ أعلم۔