Book - حدیث 3758

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الشِّعْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَنْشَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةَ قَافِيَةٍ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ يَقُولُ بَيْنَ كُلِّ قَافِيَةٍ هِيهْ وَقَالَ كَادَ أَنْ يُسْلِمَ

ترجمہ Book - حدیث 3758

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: شعروشاعری کابیان حضرت شرید ثقفی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:میں نے رسول اللہ ﷺ کو امیہ بن ابو صلت کے سو شعر سنائے۔آپ ہر شعر کے بعد فرماتے : (اور شعر)سناؤ۔ اور فرمایا: قریب تھا کہ وہ مسلمان ہوجاتا۔
تشریح : اچھے اشعار کی تعریف کرنا اور فرمائش کر کے سننا جائز ہے ، خواہ کسی غیر مسلم شاعر ہی کے ہوں ۔اچھے شعر سے مراد یہ ہے کہ اس میں کفر و شرک یا فسق وفجور والی باتیں نہ ہوں۔ اچھے اشعار کی تعریف کرنا اور فرمائش کر کے سننا جائز ہے ، خواہ کسی غیر مسلم شاعر ہی کے ہوں ۔اچھے شعر سے مراد یہ ہے کہ اس میں کفر و شرک یا فسق وفجور والی باتیں نہ ہوں۔