Book - حدیث 3756

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الشِّعْرِ حسن صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ إِنَّ مِنْ الشِّعْرِ حِكَمًا

ترجمہ Book - حدیث 3756

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: شعروشاعری کابیان حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ فرمایاکرتے تھے :شعروں میں حکمت کی باتیں بھی ہوتی ہیں۔ ۱ ۔ شاعر ی کلام ہی کی ایک صورت ہے۔ جس طرح نثر میں اچھی بری دونوں طرح کی باتیں کی جا سکتی ہیں اسی طرح شعرو ں میں بھی اچھی بری دونوں طرح کی باتیں ہو سکتی ہیں۔۲۔ بری شاعری سے اجتناب کرنا چاہیے ، البتہ اچھے شعر کہنا سننا جائز ہے۔