Book - حدیث 3752

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الِاطِّلَاءِ بِالنُّورَةِ ضعیف حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ كَامِلٍ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اطَّلَى وَوَلِيَ عَانَتَهُ بِيَدِهِ

ترجمہ Book - حدیث 3752

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: بال صفا پاؤڈر لگانا ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بال صفا پاؤڈر لگاتے تو ستر کے اعضاء پر خود اپنے ہاتھ سے لگاتے ۔
تشریح : یہ دونوں روایات ضعیف ہیں ، اس لیے نا قابل استد لال ہیں ، تا ہم دوسر ے دلائل سے مسئلے کی نو عیت واضح ہوتی ہے کہ زیر ناف اور بغلوں کے بالوں کوجس طرح بھی صاف کر لیا جائے ، جائز ہے، البتہ بغلوں کے بال اکھیڑنا مستحب ہے کیونکہ ان کی صفائی کا حکم ہے، تا ہم بدن کے دوسرے حصوں کے بالوں کی صفائی تغیر لخلق اللہ کی وعید میں آسکتی ہے۔علاوہ ازیں اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت بھی ہو جاتی ہے ۔ ان دو وجوہ سے جسم کے دوسرے حصوں کے بالوں کی صفائی ممنوع اور ناجائز ہوگی ۔ واللہ أعلم ۔ یہ دونوں روایات ضعیف ہیں ، اس لیے نا قابل استد لال ہیں ، تا ہم دوسر ے دلائل سے مسئلے کی نو عیت واضح ہوتی ہے کہ زیر ناف اور بغلوں کے بالوں کوجس طرح بھی صاف کر لیا جائے ، جائز ہے، البتہ بغلوں کے بال اکھیڑنا مستحب ہے کیونکہ ان کی صفائی کا حکم ہے، تا ہم بدن کے دوسرے حصوں کے بالوں کی صفائی تغیر لخلق اللہ کی وعید میں آسکتی ہے۔علاوہ ازیں اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت بھی ہو جاتی ہے ۔ ان دو وجوہ سے جسم کے دوسرے حصوں کے بالوں کی صفائی ممنوع اور ناجائز ہوگی ۔ واللہ أعلم ۔