Book - حدیث 3741

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الْأَلْقَابِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ دَاوُدَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ فِينَا نَزَلَتْ مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ قَدِمَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالرَّجُلُ مِنَّا لَهُ الِاسْمَانِ وَالثَّلَاثَةُ فَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُبَّمَا دَعَاهُمْ بِبَعْضِ تِلْكَ الْأَسْمَاءِ فَيُقَالُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ يَغْضَبُ مِنْ هَذَا فَنَزَلَتْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ

ترجمہ Book - حدیث 3741

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: برےنام رکھنا حضرت ابو جبیرہ بن ضحاک ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا:یہ آیت ہم انصار کے بارے میں نازل ہوئی :(وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ) ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔ رسول اللہ ﷺ(ہجرت کرکے)ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمارے ایک ایک آدمی کے دودوتین تین نام ہوتے تھے۔نبی ﷺ بعض اوقات انہیں ان ناموں سے پکارتے تو عرض کیا جاتا : اے اللہ کےرسول ! وہ اس نام سے ناراض ہوتا ہے ۔ تب یہ آیت نازل ہوئی : (وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ) ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو۔
تشریح : ۱ ۔ کسی کو ایسے نام یا لقب سے نہیں پکارنا چاہیے جو اسے نا گوار ہو۔۲۔ مسلمان کو دوسرے مسلمان کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے اور بلا وجہ ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے اس کے جذبات مجروح ہوں ۔ ۱ ۔ کسی کو ایسے نام یا لقب سے نہیں پکارنا چاہیے جو اسے نا گوار ہو۔۲۔ مسلمان کو دوسرے مسلمان کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے اور بلا وجہ ایسی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے اس کے جذبات مجروح ہوں ۔