Book - حدیث 3740

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الرَّجُلِ يُكْنَى قَبْلَ أَنْ يُولَدَ لَهُ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينَا فَيَقُولُ لِأَخٍ لِي وَكَانَ صَغِيرًا يَا أَبَا عُمَيْرٍ

ترجمہ Book - حدیث 3740

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: اولاد ہونے سےپہلے کنیت رکھنا حضرت انس ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ ہمارے ہاں تشریف لایاکرتے تھے اور میرے ایک بھائی سے ، جو کم سن تھا ، فرمایا کرتے تھے : اے ابو عمیر!
تشریح : یہ وہی حدیث ہے جو نمبر ۳۷۲۰ پر گزری ، یہاں اسے بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ابو عمیر ؓابھی بچے تھے، جن کے ہاں اولاد کی موجودگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ، اس کے باوجود نبی اکرم ﷺ نے ان کے لیے کنیت تجویز فرمائی اور اس کنیت سے انہیں مخاطب فرمایا۔ یہ وہی حدیث ہے جو نمبر ۳۷۲۰ پر گزری ، یہاں اسے بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ابو عمیر ؓابھی بچے تھے، جن کے ہاں اولاد کی موجودگی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ، اس کے باوجود نبی اکرم ﷺ نے ان کے لیے کنیت تجویز فرمائی اور اس کنیت سے انہیں مخاطب فرمایا۔