Book - حدیث 374

كِتَابُ الطَّهَارَةِ وَسُنَنِهَا بَابُ النَّهْيِ عَنْ ذَلِكَ صحیح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ وَالْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ وَلَكِنْ يَشْرَعَانِ جَمِيعًا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ بْن مَاجَةَ الصَّحِيحُ هُوَ الْأَوَّلُ وَالثَّانِي وَهْمٌ. قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو عُثْمَانَ الْمُحَارِبِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ نَحْوَهُ.

ترجمہ Book - حدیث 374

کتاب: طہارت کے مسائل اور اس کی سنتیں باب: اس (پانی سے وضو اور غسل )کی ممانعت سیدنا عبداللہ بن سرجس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے آدمی غسل کرے، یا مرد کے بچے ہوئے پانی سے عورت غسل کرے۔ بلکہ( یہ حکم دیا کہ) دونوں اکٹھا شروع کر دیں۔ ابو عبد اللہ ابن ماجہ (مؤلف سنن ابن ماجہ) نے کہا)نے کہا: صحیح پہلی بات ہے۔دوسری وہم ہے۔ ابو الحسن بن سلمہ نے کہا‘ ہمیں ابو حاتم اور ابو عثمان محاربی نے بیان کیا‘ ان دونوں نے کہا کہ ہمیں معلی بن اسد نے سابق روایت کی طرح بیان کیا۔