كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ ابْنَةً لِعُمَرَ كَانَ يُقَالُ لَهَا عَاصِيَةُ فَسَمَّاهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيلَةَ
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
باب: نام تبدیل کرنا
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ،حضرت عمر ؓ کی ایک بیٹی کا نام عاصیہ تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کا نام جمیلہ رکھ دیا۔
تشریح :
(عاصية) کا مطلب “نافرمان ” ہے۔ مسلمان فرماں بردار ہوتا ہے، اس لیے یہ نام ناپسندیدہ ہے۔ فرعون کی مومن بیوی کا نام حضرت “آسیہ” تھا۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔
(عاصية) کا مطلب “نافرمان ” ہے۔ مسلمان فرماں بردار ہوتا ہے، اس لیے یہ نام ناپسندیدہ ہے۔ فرعون کی مومن بیوی کا نام حضرت “آسیہ” تھا۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔