Book - حدیث 3728

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَسْمَاءِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَحَبُّ الْأَسْمَاءِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدُ اللَّهِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ

ترجمہ Book - حدیث 3728

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: مستحب اورپسندیدہ نام حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسند یدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔
تشریح : ۱۔ ان ناموں کے پسندیدہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اللہ کی عبودیت کا اظہار ہے۔ ۲۔ اللہ تعالی ٰ کے دوسرے ناموں کے ساتھ بھی “عبد” یا “عبید” لگا کر نام رکھا جا سکتا ہے۔ انبیائےکرام ﷺ کے ناموں پر نام رکھنا بھی درست ہے۔ ۱۔ ان ناموں کے پسندیدہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اللہ کی عبودیت کا اظہار ہے۔ ۲۔ اللہ تعالی ٰ کے دوسرے ناموں کے ساتھ بھی “عبد” یا “عبید” لگا کر نام رکھا جا سکتا ہے۔ انبیائےکرام ﷺ کے ناموں پر نام رکھنا بھی درست ہے۔