Book - حدیث 3715

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ تَشْمِيتِ الْعَاطِسِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَلْيَرُدَّ عَلَيْهِ مَنْ حَوْلَهُ يَرْحَمُكَ اللَّهُ وَلْيَرُدَّ عَلَيْهِمْ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ

ترجمہ Book - حدیث 3715

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: جسے چھینک آئے اسے دعا دینا حضرت علی ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو اسے چاہیے کہ یوں کہے[اَلۡحَمۡدُ لِلہ] سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں(اللہ کا شکر ہے۔ )جو افراد اس کے پا س ہوں وہ کہیں:[یَرۡ حَمَکَ اللہ] اللہ تجھ پر رحمت نازل فرمائے۔ وہ جواب میں انہیں کہے:[یَھۡدِیکُمُ اللہُ وَیُصۡلِحُ بَالَکُمۡ] اللہ تمہیں ہدایت پر قائم رکھے اور تمہارے حالات درست فرمائے۔
تشریح : مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہےکہ مذکورہ روایت سے بخاری کی روایت (۶۳۲۴)کفایت کرتے ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت ہمارے شیخ کے نزدیک قابل حجت ہے۔ علاوہ ازیں دیگر محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے، لہذا مذکورہ روایت سنداَ َ ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔ بنا بریں اس حدیث سے چھینکنے والے کو دعا دینے کا طریقہ معلوم ہوتا۔ واللہ أعلم۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہےکہ مذکورہ روایت سے بخاری کی روایت (۶۳۲۴)کفایت کرتے ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ روایت ہمارے شیخ کے نزدیک قابل حجت ہے۔ علاوہ ازیں دیگر محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے، لہذا مذکورہ روایت سنداَ َ ضعیف ہونے کے باوجود دیگر شواہد کی بنا پر قابل عمل ہے۔ بنا بریں اس حدیث سے چھینکنے والے کو دعا دینے کا طریقہ معلوم ہوتا۔ واللہ أعلم۔