Book - حدیث 3709

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الِاسْتِئْذَانِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ اسْتَأْذَنْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ هَذَا فَقُلْتُ أَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا أَنَا

ترجمہ Book - حدیث 3709

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: اجازت طلب کرنا حضرت جابر ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:میں نے نبی ﷺ سے(حاضر ہونے کی)اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا: کون ہے؟ میں نے کہا:میں۔نبی ﷺ نے فرمایا: میں ،میں۔
تشریح : ۱ ۔ اجازت طلب کرنے والے سے پوچھا جائےکون ہے؟ تو جواب میں اپنا نام یا لقب اور کنیت وغیرہ (جو چیز زیادہ معروف ہو ) بتانا چاہیے۔۲۔ نبی ﷺ کا میں میں فرمانا صحابی کے جواب پر ناپسندیدگی کا اظہار تھایعنی یہ طریقہ درست نہیں۳۔ دروازہ کھٹکھٹانا یا گھنٹی بجانا بھی اجازت طلب کرنے کے مفہوم میں داخل ہے۔ جب کوئی دروازے پر آ کر نام پوچھے تو سلام کر کے گفتگو کی جائے۔ ۱ ۔ اجازت طلب کرنے والے سے پوچھا جائےکون ہے؟ تو جواب میں اپنا نام یا لقب اور کنیت وغیرہ (جو چیز زیادہ معروف ہو ) بتانا چاہیے۔۲۔ نبی ﷺ کا میں میں فرمانا صحابی کے جواب پر ناپسندیدگی کا اظہار تھایعنی یہ طریقہ درست نہیں۳۔ دروازہ کھٹکھٹانا یا گھنٹی بجانا بھی اجازت طلب کرنے کے مفہوم میں داخل ہے۔ جب کوئی دروازے پر آ کر نام پوچھے تو سلام کر کے گفتگو کی جائے۔