Book - حدیث 3703

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الْمُصَافَحَةِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ الْأَجْلَحِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ إِلَّا غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَتَفَرَّقَا

ترجمہ Book - حدیث 3703

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: مصافحہ کرنے کا بیان حضرت براء بن عازب ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب دو مسلمان ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور مصافحہ کرتےہیں تو ایک دوسرے سے رخصت ہونے سے پہلے ان کی مغفرت ہوجاتی ہے ۔
تشریح : ۱۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس کے بہت سے شواہد ہیں لیکن ان کی صحت کی طرف اشارہ نہیں کیا ، غالباَ َانہی شواہد کی بنا پر دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ محققین کی بحث و تحقیق سے تصحیح حدیث والی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے، لہذا مذکورہ روایت شواہد کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللہ أعلم ۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعةالحديثية مسند الأمام احمد:30/ 517- 518والصحيحة رقم :525-526) بنا بریں مسلمانوں کی باہمی ملاقات آپس میں محبت کے اضافے کے ساتھ ساتھ گناہوں کی معافی کا باعث بھی ہے۔ ۲۔ ایسے اعمال سے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں ۔کبیرہ گناہ توبہ کے بغیراور حقوق العباد ادائیگی کے بغیر معاف نہیں ہوتے۔ واللہ أعلم۔ ۱۔ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداَ َ ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ اس کے بہت سے شواہد ہیں لیکن ان کی صحت کی طرف اشارہ نہیں کیا ، غالباَ َانہی شواہد کی بنا پر دیگر محققین نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ محققین کی بحث و تحقیق سے تصحیح حدیث والی رائے ہی درست معلوم ہوتی ہے، لہذا مذکورہ روایت شواہد کی بنا پر قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ واللہ أعلم ۔مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعةالحديثية مسند الأمام احمد:30/ 517- 518والصحيحة رقم :525-526) بنا بریں مسلمانوں کی باہمی ملاقات آپس میں محبت کے اضافے کے ساتھ ساتھ گناہوں کی معافی کا باعث بھی ہے۔ ۲۔ ایسے اعمال سے صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیں ۔کبیرہ گناہ توبہ کے بغیراور حقوق العباد ادائیگی کے بغیر معاف نہیں ہوتے۔ واللہ أعلم۔