Book - حدیث 3691

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَمَالِيكِ ضعیف حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ فَرْقَدٍ السَّبَخِيِّ عَنْ مُرَّةَ الطَّيِّبِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ أَخْبَرْتَنَا أَنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ أَكْثَرُ الْأُمَمِ مَمْلُوكِينَ وَيَتَامَى قَالَ نَعَمْ فَأَكْرِمُوهُمْ كَكَرَامَةِ أَوْلَادِكُمْ وَأَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ قَالُوا فَمَا يَنْفَعُنَا فِي الدُّنْيَا قَالَ فَرَسٌ تَرْتَبِطُهُ تُقَاتِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَمْلُوكُكَ يَكْفِيكَ فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ

ترجمہ Book - حدیث 3691

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: غلاموں سے حسن سلوک کا بیان حضرت ابو بکر صدیق ؓ سے روایت ہے ،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بری مالکانہ صفات کا حال جنت میں داخل نہیں ہوگا ۔ (مالک ہونے کے پہلو سے بھی اچھی صفات متصف ہونا چاہئیے۔)صحابہ ؓم نے عرض کیا :اے اللہ کے رسول!کیا آپ نے ہمیں یہ نہیں بتایا کہ اس امت میں غلام اور یتیم سب قوموں سے زیادہ ہوں گے ؟ آپ نے فرمایا: ہاں(ہوں گے)،لہٰذا ان سے اسی طرح عزت کا رویہ رکھوجس طرح اپنی اولاد سے عزت کا رویہ رکھتے ہو(انہیں خواہ مخواہ ذلیل نہ کرو۔)اور انہیں وہی کھلاؤجو خود کھاتے ہو ۔ انہوں نے عرض کیا :دنیا میں کیا چیز ہمیں فائدہ دے سکتی ہے ؟ آپ نے فرمایا: وہ گھوڑا جسے تو اللہ کی راہ میں جنگ کرنے کے لئے باندھ رکھے،تیرا غلام جو تیرے کام آئے ۔اگر وہ نمازی ہو تو وہ تیرا (مسلمان ) بھائی ہے (لہٰذا اس کا خیال رکھنا زیادہ ضروری ہے۔ )