كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ الرِّفْقِ صحیح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ تَمِيمِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ الْعَبْسِيِّ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يُحْرَمْ الرِّفْقَ يُحْرَمْ الْخَيْرَ
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
باب: نرمی (سے کام لینے ) کا بیان
حضرت جریر بن عبداللہ بجلی ؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص نرمی سے محروم رہا ،وہ(ہرقسم کی)خیر سے محروم رہا۔
تشریح :
سخت طبیعت والا شخص لوگوں کی محبت حاصل نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے وہ بہت سے دنیوی فوائد سے محروم ہو جاتا ہے۔ اور بد اخلاق شخص اللہ کو بھی پسند نہیں ، اس لیے وہ آخرت کے فوائد سے بھی محروم رہ جاتا ہے۔
سخت طبیعت والا شخص لوگوں کی محبت حاصل نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے وہ بہت سے دنیوی فوائد سے محروم ہو جاتا ہے۔ اور بد اخلاق شخص اللہ کو بھی پسند نہیں ، اس لیے وہ آخرت کے فوائد سے بھی محروم رہ جاتا ہے۔