كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ إِمَاطَةِ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَمْعَةَ عَنْ أَبِي الْوَازِعِ الرَّاسِبِيِّ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ أَنْتَفِعُ بِهِ قَالَ اعْزِلْ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
باب: راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا
حضرت ابو برزہ فضلہ بن عبید اسلمی ؓ سے روایت ہے،انہوں نے کہا :میں نے عرض کیا:اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی عمل بتائیے جس سے مجھے فائدہ ہو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹادیاکرو۔
تشریح :
۱۔دنیا کے کسی جائز کام میں فائدہ پہنچانے والے مسلمان کو آخرت میں فائدہ حاصل ہتا ہے۔
۲۔ اللہ کی رضا کے لیے رفاہ عامہ کا کوئی کام کرنا عظیم نیکی ہے۔
۱۔دنیا کے کسی جائز کام میں فائدہ پہنچانے والے مسلمان کو آخرت میں فائدہ حاصل ہتا ہے۔
۲۔ اللہ کی رضا کے لیے رفاہ عامہ کا کوئی کام کرنا عظیم نیکی ہے۔