Book - حدیث 3680

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ حَقِّ الْيَتِيمِ ضعیف حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَلْبِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عَالَ ثَلَاثَةً مِنْ الْأَيْتَامِ كَانَ كَمَنْ قَامَ لَيْلَهُ وَصَامَ نَهَارَهُ وَغَدَا وَرَاحَ شَاهِرًا سَيْفَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَكُنْتُ أَنَا وَهُوَ فِي الْجَنَّةِ أَخَوَيْنِ كَهَاتَيْنِ أُخْتَانِ وَأَلْصَقَ إِصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى

ترجمہ Book - حدیث 3680

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: یتیم کا حق حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے تین یتیموں کی پرورش کی ، وہ ایسے ہے جیسے اس نے رات بھر قیام کیا، دن بھر روزہ رکھا اور صبح شام اللہ کی راہ میں تلوار سونتے (جہاد کرتا)رہا۔ میں اور وہ جنت میں اس طرح بھائی بھائی ہوں گے جس طرح یہ دونوں انگلیاں بہنیں ہیں ۔ (یہ فرماتے ہوئے ) نبی ﷺ نے شہادت کی انگلی اور درمیانہ انگلی کو ملایا۔
تشریح : مذکورہ روایت توسنداَ َ ضعیف ہے تاہم یتیم کی کفالت کے بارے میں یہ ارشاد نبوی صحیح سند سے مروی ہے۔ اپنے (رشتہ دار) یا بیگانے یتیم کی کفالت کرنے والااور میں جنت مین ان (دو انگلیوں) کی طرح ہوں گے ۔(یہ فرماتے وقت راوی نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے ارشاد فرمایا۔ (صحيح مسلم الزاهد ، باب فضل الإحسان إلى الأرملة والمسكين واليتيم حديث :2983) مذکورہ روایت توسنداَ َ ضعیف ہے تاہم یتیم کی کفالت کے بارے میں یہ ارشاد نبوی صحیح سند سے مروی ہے۔ اپنے (رشتہ دار) یا بیگانے یتیم کی کفالت کرنے والااور میں جنت مین ان (دو انگلیوں) کی طرح ہوں گے ۔(یہ فرماتے وقت راوی نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے ارشاد فرمایا۔ (صحيح مسلم الزاهد ، باب فضل الإحسان إلى الأرملة والمسكين واليتيم حديث :2983)