كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ بِرِّ الْوَالِدِ وَالْإِحْسَانِ إِلَى الْبَنَاتِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَدِمَ نَاسٌ مِنْ الْأَعْرَابِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا أَتُقَبِّلُونَ صِبْيَانَكُمْ قَالُوا نَعَمْ فَقَالُوا لَكِنَّا وَاللَّهِ مَا نُقَبِّلُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمْلِكُ أَنْ كَانَ اللَّهُ قَدْ نَزَعَ مِنْكُمْ الرَّحْمَةَ
کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل
باب: والد کے ( اولاد سے اور خاص طور پر ) بیٹیوں سے حسن سلوک کا بیان
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا:کچھ اعرابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا :کیا تم لوگ اپنے بچوں کو چومتے ہو؟صحابہ ؓم نے کہا:ہاں۔ انہوں نے کہا :لیکن قسم ،ہے اللہ کی ! ہم تو (اپنے بچوں کو)نہیں چومتے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا: یہ میرے اختیار کی بات تو نہیں جب اللہ نے تمہارے اندر سے رحم کا جذبہ سلب کرلیا ہے۔
تشریح :
اپنے بچوں سے پیار کرنا شفقت و محبت کی علامت ہے۔ ۲۔دل اللہ کے قبضے میں ہیں۔نبی ﷺ وعظ و نصیحت کرتے تھے اور حق کو واضح کر کے بیان فرماتے تھے۔ ہدایت دینا اللہ کا کام ہے۔
اپنے بچوں سے پیار کرنا شفقت و محبت کی علامت ہے۔ ۲۔دل اللہ کے قبضے میں ہیں۔نبی ﷺ وعظ و نصیحت کرتے تھے اور حق کو واضح کر کے بیان فرماتے تھے۔ ہدایت دینا اللہ کا کام ہے۔