Book - حدیث 3660

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ بِرِّ الْوَالِدَيْنِ (حديث: " القنطار..... والأرض ") ضعيف، (حديث: " إن الرجل لترفع....... ولدك لك ") حسن حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْقِنْطَارُ اثْنَا عَشَرَ أَلْفَ أُوقِيَّةٍ كُلُّ أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الرَّجُلَ لَتُرْفَعُ دَرَجَتُهُ فِي الْجَنَّةِ فَيَقُولُ أَنَّى هَذَا فَيُقَالُ بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الرَّجُلَ لَتُرْفَعُ دَرَجَتُهُ فِي الْجَنَّةِ فَيَقُولُ أَنَّى هَذَا فَيُقَالُ بِاسْتِغْفَارِ وَلَدِكَ لَكَ.

ترجمہ Book - حدیث 3660

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: ماں باپ سے حسن سلوک حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: قنطاربارہ ہزار اوقیے کے برابر ہے ۔ ہر اوقیہ زمین وآسمان کے درمیان کی تمام چیزوں سے بہتر ہے ۔ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں آدمی کا درجہ بلند کیا جاتا ہے ۔ وہ کہتا ہے:یہ کس وجہ سے ہوا؟اسے کہا جاتا ہے:تیری اولاد کے تیرے لئے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے۔ اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں آدمی کا درجہ بلند کیا جاتا ہے ۔ وہ کہتا ہے:یہ کس وجہ سے ہوا؟اسے کہا جاتا ہے:تیری اولاد کے تیرے لئے دعائے مغفرت کرنے کی وجہ سے۔