Book - حدیث 3659

كِتَابُ الْأَدَبِ بَابُ بِرِّ الْوَالِدَيْنِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَجْزِي وَلَدٌ وَالِدًا إِلَّا أَنْ يَجِدَهُ مَمْلُوكًا فَيَشْتَرِيَهُ فَيُعْتِقَهُ

ترجمہ Book - حدیث 3659

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل باب: ماں باپ سے حسن سلوک حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بیٹا اپنے باپ کا حق ادا نہیں کرسکتا مگرصرف اس صورت میں(ادا کرسکتا ہے)کہ اسے غلام پائے تو اسے خرید کر آزاد کردے۔
تشریح : ۱۔ والدین کی خدمت زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ ۲۔ غلام یا لونڈی کو آزاد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔ ۳۔ آزاد مردکو اپنی لونڈی سے جو اولاد حاصل ہوتی ہے وہ آزاد ہوتی ہے جب کہ اس کی ماں لونڈی ہی رہتی ہے۔ اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ماں باپ اور اولاد سب مملوک ہوں ۔ پھر آقا بیٹے کو آزاد کر دے اور اس کے ماں باپ غلام ہی رہیں۔ اس طرح کی کسی صورت میں اولاد والدین کو خرید سکتی ہے اور اولاد کی ملکیت میں آتے ہی والدین کو قانوناَ َ آزاد قرار دے دیا جائے گا۔ ۱۔ والدین کی خدمت زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ ۲۔ غلام یا لونڈی کو آزاد کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔ ۳۔ آزاد مردکو اپنی لونڈی سے جو اولاد حاصل ہوتی ہے وہ آزاد ہوتی ہے جب کہ اس کی ماں لونڈی ہی رہتی ہے۔ اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ماں باپ اور اولاد سب مملوک ہوں ۔ پھر آقا بیٹے کو آزاد کر دے اور اس کے ماں باپ غلام ہی رہیں۔ اس طرح کی کسی صورت میں اولاد والدین کو خرید سکتی ہے اور اولاد کی ملکیت میں آتے ہی والدین کو قانوناَ َ آزاد قرار دے دیا جائے گا۔