كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الْمَيَاثِرِ الْحُمْرِ صحیح حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنْ الْمِيثَرَةِ يَعْنِي الْحَمْرَاءَ
کتاب: لباس سے متعلق احکام ومسائل
باب: سرخ زین پوش
حضرت علی ؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا :رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی سے اور (سرخ)زین پوش سے منع فرمایا۔
تشریح :
(میثرہ) یہ ایک قسم کی چادر تھی جو گھوڑے کی کاٹھی پر رکھ کر بیٹھتے تھے۔ یہ ریشم کی ہوتے تھی اس لیے مردوں کو اس کے استعمال سے منع کیا گیا ۔ یہ عجمیوں کا رواج تھا اس لیے غیر مسلموں سے مشابہت کی وجہ سے بھی منع ہو گیا۔